Time 30 اکتوبر ، 2019
صحت و سائنس

اب جِم جائے بغیر موٹاپا کم کریں

جِم جا کر ورزش کر کے موٹاپا کم کرنا آسان نہیں ہوتا۔ فوٹو: بشکریہ میڈیکل نیوز ٹوڈے

آج کل سوشل میڈیا پر ہر طرف جِم اور ورزش کے نئے نئے طریقوں کے چرچے ہیں، متعدد اداکارائیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جِم کی تصاویر شیئر کرتی ہیں جس کے باعث جِم جانے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

ماہر خوراک کے مطابق موٹاپے کو کم کرنے میں جِم اور ورزش سے 30 فیصد تک وزن کو کم یا کنٹرول کیا جا سکتا ہے جب کہ وزن کو کم یا کنٹرول کرنے میں 70 فیصد ہاتھ ہماری خوارک کا ہوتا ہے۔

فوٹو: بشکریہ ہیل ڈائریز

جِم جا کر ورزش کر کے موٹاپا کم کرنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ اس میں بے حد محنت اور وقت لگتا ہے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ جِم جائے بغیر ہی موٹاپا کم ہو جائے تو ہم آپ کو اس کے کچھ اصول بتائیں گے۔

1۔ شکر کا استعمال بند کر دیں

وزن کو کم کرنے کے لیے سب پہلے اپنی خوراک سے شکر اور اسٹارج جو کہ کاربوہائیڈریٹس ہوتی ہیں انہیں نکال دیں۔۔۔۔۔فوٹو: فائل

وزن کو کم کرنے کے لیے سب پہلے اپنی خوراک سے شکر اور نشاستہ (اسٹارچ) جیسے  کاربوہائیڈریٹس کو نکال دیں، ایسا کرنے سے آپ کی بھوک میں کمی ہو گی جس کی وجہ سے آپ کم سے کم کھائیں گے۔

بجائے اس کے کہ آپ گھنٹوں جِم میں محنت کریں اور  پیسے بھی خرچ کریں، آپ اپنے جسم کو دینے والی خوراک کا جائزہ لیں، اگر آپ اپنی خوراک سے کاربوہائیڈریٹس کو کم کر دیں گے تو آپ کا جسم اس چربی کو استعمال کرنے لگتا ہے جو کہ جسم میں جمع ہوتی ہے۔

2۔ کھانے کی مقدار کو مد نظر رکھیں

فوٹو: فائل

آپ جو بھی کھانا کھا رہے ہیں اس میں موجود کیلوریز کی مقدار کو ضرور گنیں اور اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ اپنے وزن کے حساب سے  آپ کو کم سے کم کتنی کیلوریز دن بھر میں لینی چاہئیں۔  ایسا کرنے سے موٹاپے میں کمی ہوتی ہے اور وزن بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

3۔ پانی کا زیادہ استعمال:

کھانا کھانے سے پہلے پانی پینے سے موٹاپا جلد کم ہوتا ہے۔۔۔۔۔فوٹو: فائل

زیادہ سے زیادہ پانی پینے سے جسم ترو تازہ رہتا ہے اور پانی کی زیادہ مقدار آپ کو کم سے کم بھوک محسوس کرواتی ہے، اگر آپ دن بھر پانی کا زیادہ استعمال کریں گے تو آپ کو زیادہ بھوک محسوس نہیں ہوگی۔ کھانا کھانے سے پہلے پانی پینے سے موٹاپا جلد کم ہوتا ہے۔

مزید خبریں :