پاکستان
Time 30 اکتوبر ، 2019

آزادی مارچ: شرکاء کے بیچ میں میٹرو بس رواں دواں

آزادی مارچ کا قافلہ جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گا — فوٹو:سوشل میڈیا 

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ لاہور سے بذریعہ گوجرانوالہ وفاقی دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ گزشتہ شب لاہور پہنچا تھا جہاں شرکاء نے رات مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گزاری۔ 

مینار پاکستان لاہور سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر بڑا جلسہ عام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 

مینار پاکستان پر دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے کہ مارچ کے شرکاء قائدین کا خطاب سنتے رہے اور اس دوران میٹرو بس سروس بھی چلتی رہی۔ 

شرکاء خطاب سن رہے ہیں اور میٹرو بس رواں دواں ہے — فوٹو: آن لائن

مارچ کے شرکاء میٹرو بس کی سڑک کے کنارے بیٹھے رہے اور درمیان سے بسوں کے لیے راستہ خالی رکھا جس کے باعث بسیں مسافروں کو لاتی اور لیجاتی رہیں۔

— فوٹو: سوشل میڈیا 

 دوسری جانب آزادی مارچ کے نظم و ضبط کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت اور جے یو آئی (ف) کےدرمیان معاہدے طے پایا ہے جس کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔

مزید خبریں :