Time 31 اکتوبر ، 2019
پاکستان

تیز گام حادثہ: وزیراعظم کا ہنگامی بنیادوں پر انکوائری کا حکم


وزیراعظم عمران خان نے تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ہنگامی بنیادوں پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔

کراچی سے چلنے والی تیز گام ایکسپریس لیاقت پور کے قریب گیس سیلنڈر پھنٹے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے حادثے کا ذمہ دار مسافروں کو ٹھہرایا ہے جب کہ چیئرمین ریلوے سکندر سلطان نے تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لیے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے سکندر سلطان راجہ نے بتایا کہ انسپکٹر آف ریلوے کی سربراہی میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور وہ اس بات کا تعین کریں گے کہ سیلنڈر کس طرح ٹرین میں لے جانے کی اجازت دی گئی۔

اب وزیراعظم عمران خان نے بھی سانحہ تیز گام کی ہنگامی بنیادوں پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے سانحے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سانحے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کے ساتھ حکام کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

مزید خبریں :