Time 03 نومبر ، 2019
پاکستان

مظفرگڑھ میں بیوی کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار شوہر تھانے پہنچ گیا

متاثرہ شخص کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اس حوالے سے قانونی کارروائی کی جائے گی،پولیس،فوٹو:فائل

مظفرگڑھ میں  بیوی کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار شوہر قانونی کارروائی کے لیے تھانے پہنچ گیا۔

مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں کے رہائشی محمد شریف نے اپنی بیوی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر اس پر تشدد کیا اور اسے  مارا پیٹا۔

محمد شریف کے مطابق اس کی بیوی اسے اکثر تشدد کا نشانہ بناتی ہے، اس لیے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اس حوالے سے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :