دنیا
Time 05 نومبر ، 2019

50 انڈے کھانے کا چیلنج قبول کرنیوالا جان سے گیا

بھارتی شہری اور اس کے دوست نے ایک دوسرے سے انڈے کھانے کی شرط لگائی تھی: فائل فوٹو

بھارت میں 50 انڈے کھانے کا چیلنج  قبول کرنے والا شخص جان سے چلا گیا۔

گلف نیوز کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہائشی 42 سالہ سبھاش یادو نے تقریباً 5 ہزار روپے کی شرط کے بدلے میں 50 انڈے کھانے کا چیلنج قبول کیا تھا۔

سبھاش اور اس کے دوست کے درمیان شرط لگی تھی کہ جو پہلے 50 انڈے ختم کرے گا وہ فاتح کہلائے اور اسے انعامی رقم دی جائے گی۔

دونوں دوستوں نے باہمی رضا مندی کے ساتھ اس مقابلے کو شروع کیا جس دوران سبھاش نے جیسے ہی 41 واں انڈہ کھانا شروع کیا تو اچانک اس کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سوباش کو فوری طور مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ انڈے کھانے کی وجہ سے سبھاش کی حالت خراب ہوئی اور یہی اس کے انتقال کی وجہ بنی۔

مزید خبریں :