Time 05 نومبر ، 2019
پاکستان

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی: فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافہ  کردیا۔

 سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو  بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی جس پر سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے اضافے کی منظوری ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :