'اعلیٰ کارکردگی پر خاتون افسر نے کمپنی ملازمین کے پاؤں دھودیے'

ان ملازمین نے کاسمیٹک کمپنی کو بڑی تعداد میں گاہک فراہم کیے تھے جس پر ان کے اعزاز میں یہ تقریب رکھی گئی تھی،فوٹو: اسکرین گریب ڈیلی مییل

افسران اپنے ماتحتوں کی کارکردگی سے خوش ہو کر انہیں شاباش دیتے ہیں ،ان کی تعریف کرتے ہیں یا پھر انعام سے بھی نوازتے ہیں تاہم چین میں ایک خاتون افسر نے اپنے ماتحتوں کے کام سے خوش ہو کر اچھوتے انداز میں ان کا شکریہ اداکیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی صوبے شینڈونگ کے شہر جینان میں ایک کاسمیٹک کمپنی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران کمپنی کی خاتون صدر اور ایک اعلیٰ عہدیدار  نے پہلے تو روایتی انداز میں اسٹیج پر موجود ملازمین کو جھک کر آداب کیا پھر دونوں کرسیوں پر بیٹھے  منتخب ملازمین کے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھ گئیں اور شکریہ کے طور پر ان کے پاؤں دھوئے۔

رپورٹ کے مطابق ان ملازمین نے کاسمیٹک کمپنی کو بڑی تعداد میں گاہک فراہم کیے تھے جس پر ان کے اعزاز میں یہ تقریب رکھی گئی تھی۔

کمپنی کے عہدیداروں کی جانب سے اپنے ملازمین کے پاؤں دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،اسکرین گریب ،ڈیلی میل

کمپنی کے عہدیداروں کی جانب سے اپنے ملازمین کے پاؤں دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں کسی کو یہ طریقہ بہت پسند آیا ہے تو کوئی اس پرتنقید کررہا ہے۔ 

مزید خبریں :