Time 07 نومبر ، 2019
کاروبار

وفاقی وزیر حماد اظہر کا بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی کا اعتراف

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر— فوٹو فائل

وفاقی وزیر  برائے اقتصادی امور  حماد اظہر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی کا اعتراف کر لیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر  کا کہنا تھا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے، ہماری حکومت پر یہ ایک جائز تنقید ہے جس پر کام کرنے کی  ضرورت ہے اور اسے بہتر کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی جانب سے  پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو مسلسل تنقید  کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا پاکستان مالیاتی بحران سے گزر رہا ہے اور ہم مزید بحران کی طرف جا رہے ہیں، اگلا بجٹ بھی اِن نااہلوں نے پیش کیا تو خدانخواستہ پاکستان بیٹھ جائے گا۔

مزید خبریں :