08 نومبر ، 2019
ہمیں اکثر کسی بھی جگہ وقت سے پہلے یا وقت پر پہنچنے کا کہا جاتا ہے اور ہم اکثر ایسا ہی کرتے ہیں لیکن ایک تحقیق سے ایسی بات سامنے آئی ہے جو کہ تاخیر سے اور وقت پر پہنچنے والے دونوں طرح کے لوگوں کو حیران کرسکتی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ وہ لوگ جو ہر جگہ ہمیشہ تاخیر سے پہنچتے ہیں وہ لمبی زندگی جینےکے ساتھ ساتھ خوش مزاج بھی ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو کہیں بھی دیر سے پہنچنے کے عادی ہوتے ہیں ان کا بلڈ پریشر بھی معتدل ہوتا ہے جب کہ ان میں امراض قلب کے امکانات بھی بے حد کم پائے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ بنیادی طور پر یہ لوگ وقت پر پہنچنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ آرام دہ اور پرسکون ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کی دل کی صحت اچھی ہوتی ہے جب کہ ان میں فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے اور ایسے لوگوں میں ڈپریشن کے امکانات بھی بے حد کم ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق زندگی میں پُر امید ہونا انسان کی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ اس کا تعلق بہتر کار کردگی اور کامیابی سے بھی ہے۔