11 نومبر ، 2019
آسٹریلیا کی سرزمین پر بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور آسٹریلیا اے کے خلاف انہوں نے شاندار سنچری اسکور کرکے میزبان ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ میچ میں بابر اعظم نے اسد شفیق کے ساتھ مل 276 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی۔
بابر اعظم نے 126 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور پہلے دن کھیل کے اختتام پر 157 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود تھے جب کہ اسد شفیق بھی اپنی سنچری مکمل کرچکے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔