خراج عقیدت کا منفرد انداز، میک اپ آرٹسٹ نور جہاں کے روپ میں

فوٹو: بشکریہ شعیب خان انسٹاگرام

پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سب سے منفرد انداز اپنایا۔

شعیب خان نے اپنی باکمال صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چہرے کو ہو بہو میڈم نور جہاں میں تبدیل کردیا۔

شعیب خان نے اپنے آپ کو ملکہ ترنم کا روپ دینے کے لیے نور جہاں کا سب سے مقبول ترین روپ دھارا جس میں انہوں نے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی بالوں میں گلابی پھول بھی لگا رکھے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ شعیب خان انسٹاگرام

میک اپ آرٹسٹ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں ان کی میک اپ سے پہلے اور بعد کی تصویر کو ساتھ لگایا ہوا ہے۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک کیپشن بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ بچپن سے میڈم نور جہاں کو دیکھتے ہوئے بڑا ہوا ہوں، میں نہ صرف ان کی سریلی آواز کو پسند کرتا ہوں بلکہ ان کی لازوال خوبصورتی کا بھی مداح ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک کوشش ہے، امید ہے کہ آپ سب کو پسند آئے گی۔

معروف میک اپ آرٹسٹ کی اس تصویر کودیکھنے کے بعد کئی لوگ تذبذب کا شکار ہوگئے۔

میک اپ آرٹسٹ شعیب خان بولی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون کے روپ میں۔فوٹو: بشکریہ شعیب خان انسٹاگرام

شعیب خان نے اس سے پہلے بالی ووڈ اسٹا دپیکا پڈوکون کا روپ بھی دھارا تھا جو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔

میک اپ آرٹسٹ شعیب خان ہالی ووڈ فلم جوکر کے روپ میں۔فوٹو: بشکریہ شعیب خان انسٹاگرام

شعیب خان نے اپنی بہترین صلاحیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالی ووڈ کی مقبول فلم جوکر  اور اداکارہ اینجیلینا جولی کا مشہور ترین روپ دھار کر لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔

مزید خبریں :