چہرے پر مہاسوں کی جگہ آپ کی صحت کے نقص بتاتی ہے

فوٹو: فائل

چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں کی بے شمار وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن یہ مہاسے انسان کی صحت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتاتے ہیں۔

چہرے پر نکلنے والے مہاسوں کا براہ راست تعلق انسان کے اعضاء سے ہوتا ہے جس میں دل، پھیپھڑے، معدہ، نطامِ ہاضمہ شامل ہے۔

ماتھے، گال، یا تھوڑی پر نکلنے والے مہاسوں کو کسی کیمیکل والی چیز کے بغیر بھی ختم کیا جا سکتا ہے جس میں وٹامن بی سے بھری غذاؤں کا استعمال اور اپنے سر کے نیچے رکھنے والے تکیہ کو دھو کر بھی کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو: فائل

ماہرین کے مطابق ڈپریشن اور تلی ہوئی اشیاء کا استعمال کرنے سے بھی چہرے پر مہاسے نکل آتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے پر نکلنے والے مہاسے آپ کی صحت کے بارے میں بتاتے ہیں ، آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ مہاسے نکلنے کی جگہ جسم کے کون سے اعضاءکے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔

گال:

فوٹو: فائل

چین میں مہاسوں کے لیے بننے والی ادویات سے یہ بات سامنے آتی ہےکہ گال پر مہاسے نکلنے کا براہ راست تعلق نظامِ تنفس یعنی پھیپھڑوں سے ہوتا ہے اور پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ایروبکس سب سے بہترین سمجھی جاتی ہیں۔

بیڈ تھریڈ رپورٹ کے مطابق گالوں پر مہاسے نکلنے کی اور بھی وجوہات ہیں جن میں چہرے پر تکیے سے رگڑ اور  ہیلمٹ پہننا شامل ہے۔

ماتھے:

فوٹو: فائل

ماتھے اور بھنوؤں کے آس پاس مہاسے نکلنے کا براہ راست تعلق معدے اور مثانے سے ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو نطامِ ہاضمہ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

اسکن کیئربائے ایلانا کے مطابق اپنی خوراک سے پروسیسڈ فوڈ اور چربی والی چیزیں نکال دینے سے یہ مسئلہ ٹھیک کیا جاسکتا ہے جب کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال چہرے پر مہاسے ختم کرنے کے لیے معاون سمجھا جاتا ہے۔

ناک:

فوٹو: فائل

ماہرین کے مطابق ناک اور اس کے آس پاس مہاسے نکلنے کا تعلق دل سے ہوتا ہے۔

اگر آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی ہوگی تو یہ ناک کے پوروں کو بند کرنے کا باعث بنتی ہے۔

بیلامیریس کی ماہر جلد کیرینا گروس کا کہنا ہے کہ اپنی خوراک میں وٹامن بی ،بھرپور غذا کا استعمال اور پھل اور سبزیوں کو خوراک میں شامل کرنے سے کولیسٹرول کی مقدار کو معتدل رہنے میں مدد ملتی ہے۔

تھوڑی:

فوٹو: فائل

بہت سے لوگوں کو چہرے پر تھوڑی اور اطراف میں مہاسے نکل آتے ہیں، اس کا تعلق براہ راست انسان میں دباؤ، ہارمونس اور ڈپریشن کی کیفیت سے ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے تکیہ کا غلاف ہمیشہ نرم کپڑے کا رکھیں کیونکہ ایسا کرنے سے بھی مہاسے نکلنا کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں۔

منہ کے اندر چھالے:

فوٹو: فائل

اکثر لوگوں کے منہ کے اندر چھالے نکل آتے ہیں جو کہ بے حد تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق منہ کے اندر چھالے نکلنے کا براہ راست تعلق معدے اور اعضائے ہاضمہ سے ہوتا ہے۔

اس حوالے سے بہترین خوراک بے حد معاون ثابت ہوسکتی ہےجس میں فائبر والی غذاؤں کے استعمال کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کرنا مفید ہے۔

ماہرین نے لوگوں کو یہ نصیحت بھی کی ہے کہ موبائل فون پر کسی کی کال ریسیو کرنے کے لیے ہیڈ فونز کا استعمال کیا جائے کیونکہ موبائل کان سے لگانا بھی مہاسوں کا سبب بنتا ہے۔

مزید خبریں :