دنیا
Time 16 نومبر ، 2019

پیٹرول کی نئی قیمت کے خلاف ایرانی عوام سڑکوں پر

— رائٹرز

ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 50فیصد اضافے اور پیٹرول کوٹےکانفاذکے خلاف ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

ایرانی میڈیاکےمطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور کوٹہ مقرر کئے جانے کےخلاف مشہد، برجند،شیراز، بندرعباس، ابادن، اہواز سمیت متعدد شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین نے ٹریفک بلاک کردیا جب کہ کچھ نے ایندھن کے اسٹوریج ہاؤس پر بھی حملےکی کوشش کی۔

ایران میں پٹرول کی قیمت 10 ہزار ریال فی لیٹر (47 روپے پاکستانی) سے بڑھا کر اب 15 ہزار ریال فی لیٹر (70 روپے پاکستانی) کر دی گئی ہے جب کہ 60لیٹرسے زائد پٹرول لینےوالے کو 30 ہزار ریال فی لیٹر (140 روپے پاکستانی) کی قیمت میں یہ خریدنا پڑے گا۔

حکام کے مطابق اضافی آمدنی سے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔

مزید خبریں :