دنیا
Time 17 نومبر ، 2019

برطانوی شہزادے اینڈریو نے جنسی ہراسانی کے الزامات مسترد کردیئے

فوٹو: فائل

برطانوی شہزادے اینڈریو نے ورجینیا رابرٹس نامی خاتون کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ شہزادے نے انہیں ہوس کا نشانہ بنانے سے پہلے نائٹ کلب میں ان کے ساتھ ڈانس کیا تھا اور اینڈریو اس وقت پسینے میں شرابور تھے۔

برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو نے خاتون کے دعوے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ وہ شراب نہیں پیتے اور انہیں ایک ایسی بیماری لاحق ہے جس کے سبب انہیں پسینہ ہی نہیں آتا۔

شہزادہ اینڈریو نے یہ انکشاف برطانوی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا جس کا کچھ حصہ ایک روز پہلے بھی جاری کیا گیا تھا۔

ورجینیا رابرٹس کا دعویٰ ہےکہ شہزادے سے ان کی ملاقات نائٹ کلب میں ہوئی تھی اور 2001 میں جب وہ 17 برس کی تھی تو شہزادے نے انہیں لندن کے ایک گھر میں ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

امریکی خاتون نے بتایا کہ نائٹ کلب میں شہزادے نے ان کے ساتھ ڈانس کیا تھا اور وہ پسینے میں بری طرح شرابور تھے جب کہ شہزادے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ جس رات ورجینیا رابرٹس کے ساتھ ان کی تصویر کھینچے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔

شہزادے نے بتایا کہ وہ اس رات اپنی بیٹی کےساتھ پیزاکھانے گئے ہوئے تھے اور یہ بات بھی غلط ہےکہ وہ پسینے میں شرابور تھے۔

برطانوی شہزادے نے مزید بتایاکہ 1982 کی فاک کلینڈ جنگ کے دوران انہیں گولی لگی تھی جس کے باعث انہیں ایڈرینالین کی زیادہ مقدار دی گئی جس کے سبب انہیں پسینہ آتاہی نہیں ہے۔

مزید خبریں :