Time 22 نومبر ، 2019
پاکستان

7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا قریبی عزیز گرفتار

ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا، ملزم مقتول بچی کا قریبی عزیز ہے جس نے بچی کو گھر میں ہی زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا، پولیس— فوٹو: فائل

راولپنڈی میں 7 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا، ملزم مقتول بچی کا قریبی عزیز ہے جس نے بچی کو گھر میں زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔

راولپنڈی میں7 سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پولیس کی گرفت میں آگیا۔ سی پی او راولپنڈی رانا فیصل کہتے ہیں کہ ملزم بچی کا قریبی عزیز ہے۔

بچی کا والد نور اللہ ایک غریب محنت کش ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ گھر آیا تو اپنی بیوی سے پوچھا بیٹی کہاں ہے، اس نے جواب دیا یہیں کہیں ہوگی، جب تلاش کیا تو گھر میں ہی مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کی والدہ کی گھر میں موجودگی کے دوران بچی کا ریپ اور قتل اہم سوالات کو جنم دیتا ہے۔ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :