پاکستان
Time 22 نومبر ، 2019

سوچ رہا ہوں مولانا کے لیے اسپتال میں خصوصی وارڈ بنوادوں، علی امین گنڈاپور

مولانا بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ہیں، انہیں خواب میں بھی کرسی نظر آتی ہے، وفاقی وزیر— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے کمشیر امور اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو خواب میں بھی کرسی نظر آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ہیں، سوچ رہا ہوں ان کے لیے اسپتال میں خصوصی وارڈ بنوا دوں۔

ڈی آئی خان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان پر کیس کریں گے۔

علی امین نے کہا کہ مولانا کوخواب میں بھی کرسی نظر آتی ہے، ثابت کریں کہ انہیں کوئی آفر ہوئی ہے، آئیں دوبارہ الیکشن لڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مولانا کیلئے مینٹل اسپتال بنارہے ہیں، کہیں ضرورت نہ پڑجائے۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈہ پور نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حالیہ مہنگائی اور مہنگی سبزی سے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے، 10 کروڑ یہ کاشت کار بھی ہمارے بھائی ہیں، یہ بھی دعویٰ کیا کہ جون تک مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

مزید خبریں :