پاکستان
Time 23 نومبر ، 2019

مہنگائی کا فائدہ بھی اپنوں کو ہو رہا ہے: وفاقی وزیر علی امین کی انوکھی منطق


وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں مہنگائی ہے تو اس کا فائدہ بھی تو اپنے ہی لوگوں کو ہو رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ تیل مہنگا ہو رہا ہے، ڈیزل مہنگا ہو رہا ہے، بجلی مہنگی ہو رہی ہے، مہنگائی ہو رہی ہے، یہ سب اِن کے لیے ہوئے قرضوں کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے جن کو فائدہ ہو رہا ہے وہ بھی ہمارے ہی بھائی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پچھلے سال ملک میں آلو 5 روپے فی کلو تک ہو گئے تھے، آلو سستے ہونے سے ہمارے کسانوں کو کتنا بڑا نقصان ہوا۔

ملک میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے علی امین گنڈا پور نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر اگانے والے بھی ہمارے ہی کسان ہیں۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ اگلے برس جون تک مہگائی پر قابو پا لیں گے۔

مزید خبریں :