دنیا
Time 24 نومبر ، 2019

یمن میں پیدا ہونے والے لاغر بچے کی رونگٹے کھڑے کر دینے والی تصویر

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں پیدا ہونے والے ایک نومولود بچے کی تصویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء کے السابین اسپتال میں پیدا ہونے والا نومولود غذائی کمی کا شکار ہے جو کہ نہایت ہی کمزور انکیوبیٹر میں سانسیں لے رہا ہے۔

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

 صنعاء کے السابین اسپتال میں پیدا ہونے والے نومولود کی جِلد ہڈیوں سے لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کی پسلیاں نمایاں طور پر ابھری ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

 
فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

یمن میں خانہ جنگی کا آغاز 2014 میں اس وقت ہوا جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا۔  حوثی باغیوں کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کو جواز بنا کر سعودی عرب نے یمن میں فضائی کارروائیاں شروع کردی۔

یمن میں ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس تنازع کی وجہ سے لاکھوں افراد قحط سالی شکار ہو رہے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

اقوام متحدہ نے اس تنازع کو دنیا کا بدترین انسانی المیہ  قرار دیا ہے کیونکہ یمن میں لاکھوں افراد خوراک اور طبی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں اور  یہ لڑائی ملک کو قحط کے دہانے پر لے آئی ہے۔

مزید خبریں :