علی گُل پیر کو ماڈل کا فوٹو شوٹ اپنے انداز میں پیش کرنا مہنگا پڑ گیا

فوٹو: بشکریہ عللی گُل پیر انسٹاگرام

پاکستان کے معروف آرٹسٹ علی گُل پیر  کو  معروف ماڈل ایمان سلیمان کے فوٹو شوٹ کو اپنے انداز میں پیش کرنا مہنگا پڑ گیا۔

علی گُل پیر  پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈلز اور اداکاراؤں کے فوٹو شوٹ کو اپنے انداز میں  پیش کرنے پر کافی مقبول ہیں۔

ان کا یہ انداز ہمیشہ ہی وائرل ہوا ہے اور مداحوں اور فوٹو شوٹ کرانے والی ماڈل یا اداکار کی جانب سے بھی اسے خوب پسندکیا جاتا ہے۔

علی گُل پیر  نے اداکارہ مہوش حیات اور اداکار ہمایوں سعید کے فوٹو شوٹ کی بھی تقل اُتاری تھی۔فوٹو: بشکریہ علی گُل پیر انسٹاگرام

لیکن اس مرتبہ علی گُل پیر کا ماڈل کے فوٹو شوٹ کو اپنے انداز میں پیش کرنا مہنگا پڑ گیا اور ماڈل نے ان کے انداز پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستانی آرٹسٹ علی گُل پیر نے ماڈل ایمان سلیمان کے فوٹو شوٹ کو اپنے انداز میں پیش کیا جس میں ماڈل کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک پانی سے بھرے ٹب میں اپنے پاؤں ڈبو کر بیٹھی ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام

علی گُل پیر نے ماڈل ایمان سلیمان  کے فوٹو شوٹ کی نقل اُتارتے ہوئے اپنے انداز میں ایک تصویر کھینچی جس میں انہیں ایسے ہی پانے سے بھرے ٹب کے ساتھ کپڑا نچوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


پاکستانی آرٹسٹ علی گُل پیر نے اپنی تصویر میں کیپشن لکھا کہ ’اسی پانی سے اپنے پاؤں اور کپڑے بھی دھوئیں اور اس طرح زمین کا پانی بچائیں‘

علی گُل پیر کی تصویر پر فوٹو شوٹ کرانے والی ماڈل نے تبصرہ کیا کہ ’اسے پیڈیکیور کہتے ہیں، خود کو تعلیم دیں‘

۔۔۔۔اسکرین گریب


ماڈل کے طنزیہ تبصرے پر علی گُل پیر نے بھی ملے جلے انداز میں کمنٹ کیا کہ ’معاف کیجیے گا میرا تعلق دادو سے ہے، مجھے آج ایک نئی چیز سیکھنے کو ملی‘

۔۔۔۔اسکرین گریب

اس سے قبل علی گُل پیر نے متعدد ماڈلز کے فوٹو شوٹ کو اپنے انداز میں پیش کیا ہے جس میں حال ہی میں انہوں نے معروف اداکارہ صبا قمر کے فوٹو شوٹ کو اپنے انداز میں پیش کیا تھا۔

فوٹو: بشکریہ علی گُل پیر انسٹاگرام

علی گُل پیر سوشل میڈیا کے سب سے مقبول ترین فوٹو شوٹ کو اپنے انداز میں پیش کرتے ہیں جس میں اداکارہ مہوش حیات اور اداکار ہمایوں سعید کا فوٹو شوٹ  بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :