کھیل
Time 25 نومبر ، 2019

کرکٹ اینکر زینب عباس پیا گھر سدھار گئیں

فوٹو: بشکریہ زینب عباس انسٹاگرام

پاکستان کی معروف کرکٹ اینکر زینب عباس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

حال ہی میں زینب عباس کے نکاح کی تقریب لاہور  میں منعقد ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے زینب کے دلہن کے روپ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

زینب عباس نے نکاح کے دن گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جس میں وہ نہایت ہی سادہ اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

فوٹو: بشکریہ زینب عباس انسٹاگرام

زینب نے نکاح کے اس لباس پر بہت ہی نازک روایتی جیولری کا انتخاب کیا۔

اسپورٹس جرنلسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویرشیئر کیں اور مداحوں کو اپنے جوڑے سے لے کر میک اپ تک تمام تر تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔


زینب عباس نے نکاح کے موقع پر اپنی والدہ کی روایتی جیولری پہنی جس میں وہ نہایت ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ معروف زینب عباس نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز اسپورٹس نیوز اینکر کی حیثیت سے کیا تھا۔

فوٹو: بشکریہ زینب عباس انسٹاگرام

زینب عباس رواں سال آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کی پریزینٹر تھیں۔

مزید خبریں :