کاروبار
Time 26 نومبر ، 2019

نیپرا نے بجلی 14 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ 14 ارب 78 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا— فوٹو:فائل 

اسلام آباد:  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے گزشتہ ہفتے کی گئی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ 

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکی منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی  جس کے باعث صارفین پر سالانہ 14 ارب 78 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے کہ 21 نومبر کو  نیپرا نے  بجلی ایک روپے 82 پیسے مہنگی کی تھی اور یہ  اضافہ ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔