70 سالہ بزرگ کی آنکھ سے 7 سینٹی میٹر لمبا کیڑا نکل آیا

فوٹو: بشکریہ مرر یوکے

بھارتی ریاست گجرات کے 70  سالہ شہری کی آنکھ سے 7 سینٹی میٹر لمبا رینگنے والا کیڑا نکال لیا گیا۔

جسوبھائی پٹیل نامی شخص کو کئی سالوں سے آنکھوں میں خارش اور تکلیف کا سامنا تھا اور انہوں نے اس حوالے سے متعدد ڈاکٹرز سے بھی رجوع کیا لیکن کوئی ڈاکٹر ان کی تکلیف کی جڑ تک نہیں پہنچ سکا۔

70 سالہ بھارتی شہری حال ہی میں ایک ڈاکٹر کے پاس گئے جہاں ڈاکٹر نے ان کی آنکھ کے پچھلے حصے میں ایک ایسی چیز دیکھی جس نے سب کو حیران کردیا۔

ڈاکٹر نے بتایا کے جسوبھائی کے آنکھ کے پچھلے حصے میں ایک رینگنے والا کیڑا پھل پھول رہا  ہے جس کے بعد مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے  ایک خوردبین کے ذریعے آنکھ کی جانچ کی جس سے معلوم ہوا کہ آنکھ کے پیچھے سفیدی والے حصے میں ایک رینگنے والا کیڑا ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ہم نے متاثرہ شخص کو اینستھیسیا دینے کے بعد ان کی آنکھ کے اندر سے اس رینگنے والے کیڑے کو زندہ حالت میں باہر نکالا۔

فوٹو: بشکریہ مرر یوکے

ڈاکٹر نے بتایا کہ اگر اس کیڑے کو آنکھ سے نہیں نکالا جاتا تو یہ ان کی آنکھ کے لیے شدید نقصان کا باعث بنتا اور یہی وجہ ہے کہ تاخیر کیے بغیر اسے فوراً نکال لیا گیا۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا اگر یہ کیڑا نہ نکالا جاتا تو یہ شخص ہمیشہ کے لیے اندھا بھی ہوسکتا تھا یا یہ کیڑا ان کے دماغ تک پہنچ جاتا جس کے بعد دماغ کی سرجری کرنے کی ضرورت پیش آتی۔

فوٹو: بشکریہ مرر یوکے

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کیڑے کو آنکھ سے نکالنے میں 25 منٹ کا وقت لگا اور اسے نکالنا بے حد مشکل تھا، ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ جیسوبھائی پٹیل کی آنکھ میں یہ کیڑا کتے کے کاٹنے سے داخل ہوسکتا ہے تاہم اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور  یہ ممکن ہے کہ یہ کیڑا ان کے خون میں داخل ہو گیا ہو اور خون کے ذریعے ہی آنکھ تک جا پہنچا۔

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ کتے اور بلیوں کے اندر اس طرح کے کیڑے پائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :