Geo News
Geo News

Time 27 نومبر ، 2019
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صنم چوہدری نے امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکار سے شادی کرلی

صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا 

اداکارہ صنم چوہدری امریکا میں مقیم  پاکستانی ہِپ ہَاپ گلوکار سومی چوہان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

رواں سال اداکارہ کے شوبز کو خیرباد کہنے اور شادی کرکے امریکا منتقل ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم سومی چوہان نے خبروں کی تردید کی تھی۔

تاہم اب اداکارہ صنم چوہدری اور گلوکار سومی چوہان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں اور اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

View this post on Instagram

Alhamdulillah️

A post shared by sanam chauhdry (@sanamchauhdry) on

اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ ’مسز سومی چوہان‘ لکھ کر پوسٹ کی ہے اور بھانجی کے ہمراہ بھی تصویر لگاتے ہوئے شادی کا اعلان کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by sanam chauhdry (@sanamchauhdry) on

صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’آسمانوں پر لکھا‘، ’میرے مہرباں‘،  ’کٹھ پتلی‘ اور ’میرے ابو‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

View this post on Instagram

Mrs.Somee Chohan ️

A post shared by sanam chauhdry (@sanamchauhdry) on

اداکارہ کے شوہر سومی چوہان امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ میوزک کمپوزر بھی ہیں۔ 

مزید خبریں :