Time 29 نومبر ، 2019
کھیل

‏محمد موسیٰ سابق کپتان وسیم اکرم سے ٹیسٹ کیپ لینے پر خوشی سے نہال

فوٹو: جیو پی سی بی

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں محمد موسی خان ٹیسٹ ڈبیو کر رہے ہیں، انہیں پاکستان ٹیم میں 16 سالہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نسیم شاہ نے برسبین ٹیسٹ میچ میں ڈیبو کیا لیکن اب انہیں آرام کا موقع دیا گیا ہے، دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں مجموعی طور پر تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور عمران خان کی جگہ امام الحق اور محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

19  سالہ محمد موسیٰ کو سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ دی، موسیٰ خان لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اس وقت بہت خوش ہوں، میں نے ایک بڑے کھلاڑی سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی ہے، میں ضرور توقعات پر پورا اتروں گا۔

‏محمد موسیٰ کہتے ہیں کہ میرا فوکس اچھی بولنگ کرنے پر ہو گا، کوشش ہو گی کہ ٹیم کے لیے بہترین سے بہترین کروں۔

‏ فاسٹ بولر محمد موسیٰ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے پاکستان کے 238 ویں کرکٹر ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے آخری چار کرکٹرز فاسٹ بولرز ہیں۔ گزشتہ برس ابو ظہبی میں میر حمزہ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیپ ملی، شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ برس ہی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا جب کہ اسی سیریز میں برسبین ٹیسٹ میں نسیم شاہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی اور اب محمد موسیٰ  نے ٹیسٹ کرکٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

‏محمد موسیٰ نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اسی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا، دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر 7 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :