لاکھوں ڈالرز پر بیٹھنے کی پیشکش

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

روس کے دارلحکومت ماسکو کے ایک میوزم میں آنے والے سیاحوں کے لیے لاکھوں ڈالرز سے بھری کرسی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

’منی تھرون ایکس 10' ایک ایسی کرسی ہے جو کہ ڈھائی انچ بلٹ پروف گلاس کی پرت کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

یہ منفرد کرسی اندر سے ایک ملین ڈالرز مالیت (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) کے نوٹوں سے بھری ہوئی ہے۔

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

لاکھوں ڈالرز سے بھری یہ کرسی روسی دارالحکومت کے شمال میں آرٹ میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔

اس کرسی کو روسی فنکار الیکسی سرجینکو نے ارب پتی کاروباری شخصیت ایگور رایباکوف کی شراکت سے تیار کیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

47 سالہ بلڈنگ میٹریل سیلزمین نے ایک سماجی تقریب کے موقع پر اس کرسی کی نقاب کشائی کی۔

روس کے صنعتی شہر میگنیٹوگورسک سے تعلق رکھنے والے رایباکوف روس کی چھت سازی اور انسولیشن کا مواد اور سسٹم بنانے والے سب سے بڑی صنعت ٹیکنوکول کارپوریشن کے مالک ہیں۔

رایباکوف اپنی دولت کے ذریعے سب کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے منفرد کام کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

اس سے قبل بھی سینٹ پیٹرزبرگ میں گیزپروم ارینا میں بزنس کانفرنس کے دوران انہوں نے حاضرین میں 2 لاکھ ڈالرز نچھاور کیے تھے۔

مزید خبریں :