پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2019

پاک افغان بارڈر کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوان شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فرنٹیر  کورپس (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں جوان شہید ہوگیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ 

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

مزید خبریں :