02 دسمبر ، 2019
معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا۔
موڈیز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا جسے اب موڈیز نے مستحکم کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی کاروباری اور مالیاتی کمپنی موڈیز نے ادائیگیوں کا توازن مزید بہتر ہونے کے پیشِ نظر آوٹ لُک بہتر کیا ہے۔
موڈیز کے مطابق اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔