Time 04 دسمبر ، 2019
پاکستان

4 اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری

فوٹو: فائل 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 4 اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

اسپیکر اسد قیصر نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے مختلف کیسز میں گرفتار دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کے 4 اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں۔

جن اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں ان میں آصف علی زرداری، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور خورشید شاہ شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے۔

مزید خبریں :