Time 05 دسمبر ، 2019
پاکستان

کراچی میں 12 ہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز

کراچی میں بارھویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا ، 4 روزہ کانفرنس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔

بھارت سے شمیم حنفی اور برطانیہ سے رضا علی عابدی بھی آئے، اندرون ملک سے نامی گرامی ادیب بھی پہنچے، اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی، سندھی، سرائیکی، پشتو اور بلوچی زبان و ادب پر بھی سیشن ہوں گے۔

کانفرنس میں کتابوں کی نمائش اور فوڈ فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیر ثقافت سید سردار شاہ، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اردو کانفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستان کو جوڑنا چاہتے ہیں۔

کانفرنس کا پہلا سیشن غالب کی 150 سالہ برسی پر بعنوان ’غالب ہمہ رنگ شاعر‘ ہوا جس میں غالب کا کلام بہ زبان ضیاء محی الدین پیش کیا گیا۔

عالمی اردو کانفرنس میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، جاپان، کینیڈا، چین، فرانس اور سوئیڈن سے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس 8 دسمبر تک جاری رہے گی۔ 

مزید خبریں :