کھیل
Time 06 دسمبر ، 2019

انڈر 19 ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، روحیل نذیر کپتان برقرار

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا— فوٹو: پی سی بی

فاسٹ بولر نسیم شاہ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل، وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر ٹیم کی قیادت کریں گے، انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جنوری میں جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی انڈر ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ روحیل نذیر ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ٹیم حصہ ہیں۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے لیے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

سلیم جعفر نے کہا کہ محمد شہزاد کو انڈر 16 سے لیا ہے وہ مستقبل کا آل راؤنڈر ہے، امید ہے کہ اس ٹیم سے اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں اعجاز احمد ہیڈ کوچ و منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایونٹ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا۔ قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔

مزید خبریں :