Time 14 دسمبر ، 2019
انٹرٹینمنٹ

2019 میں کاروباری دنیا سے جُڑنے والی پاکستانی اداکارائیں

فوٹو: فائل

رواں سال کئی شوبز ستاروں نے سلور  اسکرین پر  پہلی مرتبہ قدم رکھے  تو کسی نے خود فلم بنانے کی ٹھان لی جب کہ انڈسٹری کی چند ادکاراؤں نے اپنا کاروبار بھی شروع کیا۔

2019 میں کئی پاکستانی اداکاراؤں نے انڈسٹری میں بہترین اداکاری کر کے اپنا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ کاروباری میدان میں بھی قدم جمانے کی  بھرپور کوشش کی۔

آج ہم آپ کو اسی حوالے سے بتانے والے ہیں کہ اس سال پاکستان شوبز انڈسٹری کی کن کن اداکاراؤں نے کاروباری دنیا میں قدم رکھا۔

رواں سال شوبز ستاروں نے ان برانڈز کی بنیاد رکھیں۔

1. UxM 

فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز  بننے والی بہنوں کی جوڑی اداکارہ عروہ اور ماورا نے کپڑوں کی برانڈ متعارف کرائی۔

دونوں بہنوں کی برانڈ میں مغربی طرز کے لباس اور اینٹیک جیولری فروخت کی جاتی ہے، عروہ اور ماورا کی اس برانڈ سے فی الحال صارفین آن لائن شاپنگ کر سکتے ہیں۔

2. A&M Closet

فوٹو: انسٹاگرام

بہت ہی کم عمر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مقبول ترین جڑواں بہنوں کی جوڑی اداکارہ ایمن اور منال نے بےشمار ڈراموں میں اداکاری کر کے انڈسٹری میں نام بنایا۔

فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عروہ اور ماورا کی طرح مقبول جڑواں بہنوں کی جوڑی اداکارہ ایمن منیب ا ور منال خان نے بھی رواں سال اپنی کپڑوں کی برانڈ متعارف کرا کر کاروباری دنیا میں قدم رکھا۔

دونوں بہنوں کی کپڑوں کی برانڈ مشرقی لباس پر مبنی ہے اور ان کی برانڈ سے بھی صارفین  فی الحال آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔

3. NYC

فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر  نے بھی 2019 میں سوشل میڈیا پر  اپنی کپڑوں کی برانڈ ’Nida Yasir Collection‘ جلد متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

4. Areeba Habib Clothing 

فوٹو: انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل عریبہ حبیب نے بھی رواں سال اپنی کپڑوں کی برانڈ متعارف کرائی۔

5. Omal By Komal

فوٹو: انسٹاگرام

ڈرامہ انڈسٹری کی دنیا میں حال ہی میں قدم رکھنے والی اداکارہ کومل عزیز  نے 2019 میں اپنی کپڑوں کی برانڈ ’Omal By Komal‘ متعارف کرائی جس میں مغربی اور مشرقی دونوں ہی طرز کے لباس شامل ہیں۔

اداکارہ کی برانڈ کے کپڑوں کی قیمتیں بھی مناسب رکھی گئی ہیں تاکہ اسے ہر کوئی خرید سکے۔

مزید خبریں :