پاکستان
Time 14 دسمبر ، 2019

پاکستان میں 8 صوبے بنانے کا بل قومی اسمبلی میں جمع

— نیشنل اسمبلی/فائل فوٹو

اسلام آباد: ایم کیوایم (پاکستان) نے میں کے 8صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رکن کشور زہرہ نے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ 

بل میں کہاگیا ہے کہ 4 صوبوں میں مزید اضافہ کرکے 8 صوبے ہونے چاہیں۔ 

بل میں کہاگیاکہ سینیٹ میں 8 صوبوں کی 22، 22 نشستیں ہونی چاہئیں۔ بل میں پنجاب کے 3صوبے بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب، بہاولپور اور ساوتھ پنجاب صوبے بنائے جائیں، خیبر پختونخواہ کے 2صوبے کے پی اور ہزارہ بنائے جائیں، سندھ کے دو صوبے شمالی سندھ اورجنوبی سندھ بنائے جائیں۔ 

بل کے مطابق بہاولپور صوبے کی قومی اسمبلی کی 18 نشستیں، بلوچستان کی 20 نشستیں، ہزارہ کی 9 ، کے پی کے کی 55 نشستیں، شمالی سندھ کی 43 ، جنوبی سندھ کی 32، پنجاب کی 117، جنوبی پنجاب کی 38 اور اسلام آباد کی 3 نشستیں ہونی چاہیں۔ 

قومی اسمبلی کی جنرل اور خواتین کی کل 335 نشستیں بنائی جائیں جب کہ سینیٹ کی نشستیں 104 سے بڑھا کر 188 کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ 

بل میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ میں فاٹا کی 8 اور اسلام آباد کی 4 نشتیں ہونی چاہیے۔

یہ خبر روزنامہ جنگ میں 14 دسمبر کو شائع ہوئی۔

مزید خبریں :