پاکستان
Time 14 دسمبر ، 2019

خوبصورت ترین سیاحتی ممالک میں پاکستان نمبر ون قرار

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

گھومنے پھرنے کے لیے دنیا میں بے شمار ایسے سیاحتی مقامات ہیں جن کی خوبصورتی سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن حال ہی میں امریکی جریدے ’کونڈی ناسٹ‘ نے سیاحتی اعتبار سے پاکستان کو نمبر ون ملک قرار دیا ہے۔

امریکی جریدے ’کونڈی ناسٹ‘ سیاحت اور لائف اسٹائل کا مقبول ترین میگزین ہے اور اسے اب تک 25 نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

حال ہی میں’کونڈی ناسٹ‘ نے 2020 میں گھومنے پھرنے جانے کے لیے سیاحوں کے لیے بہترین اور خوبصورت ترین 20 ممالک کی تجویز پیش کی ہے۔

اس تجویز کردہ فہرست میں 2020 کے بہترین اور خوبصورت سیاحتی ممالک میں پاکستان کا نام سرِفہرست ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کی سیاحتی صنعت گزشتہ دو دہائیوں سے بہترین ہوگئی ہے اور برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا کامیاب دورہ اس بات کا ثبوت ہے۔

جریدے میں پاکستان کے مقبول سیاحتی مقامات سے لے کر بلند ترین پہاڑی سلسلوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

2020 میں سیاحت کیلئے بہترین ممالک

1۔ پاکستان

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

2۔ پلے ماؤتھ (برطانیہ)

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

3۔ کرغزستان

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

4۔ آرمینیا

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

5۔ سلواڈور (برازیل)

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

6۔ آسٹریلیا

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

7۔ گیلوے ( آئرلینڈ)

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

8۔ سیارگاؤ (فلپائن)

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

9۔ پیرس (فرانس)

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

10۔ سسلی

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

11۔ ڈاکار (سینیگال)

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

12۔ پورٹ لینڈ

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

13۔ لبنان

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

14۔ کنگڈاؤ (چین)

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

15۔ ڈنمارک

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

16۔ دی برٹش ورجن آئی لینڈ

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

17۔ رباط (مراکش)

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

18۔ پاناما

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

19۔ کروشیا

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ

20۔ جاپان

فوٹو: بشکریہ کونڈی ناسٹ


مزید خبریں :