پاکستان
Time 14 دسمبر ، 2019

جھنگ میں طالبعلم کی پستول اسکول لے جانے کی ویڈیو وائرل

جھنگ میں طالب علم کی جانب سے پستول اسکول لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کے ہاتھ میں پستول کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

ویڈیو میں نظر آنے والے بچے امیر حمزہ کا کہنا ہے کہ دادا اور بھائی کو قتل کیا گیا جس کے بعد ملزمان ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

طالبعلم کا کہنا ہے کہ قتل کی دھمکیاں ملنے پر اسکول جاتے وقت تحفظ کے لیے پستول لےکر جاتا ہوں لہٰذا پولیس دادا اور بھائی کے قاتلوں کو گرفتار اور ہمیں تحفظ فراہم کرے۔

امیر حمزہ کے دادا اور بھائی کے مقدمہ قتل میں ملزمان رب نواز، محمدفاروق اور مجاہد نامزد ہیں۔ 

اس حوالے سے بچے کے والد عبدالوحید نے بتایا کہ میرا بیٹا اپنی حفاظت کے لیے پستول لے کر اسکول جاتا ہے، بیٹا پستول اسکول کے اندر نہیں لے کرجاتا، باہر ہی رکھ دیتا ہے۔ 

مزید خبریں :