Time 15 دسمبر ، 2019
کھیل

عابد علی کے عالمی ریکارڈ نے پنڈی ٹیسٹ یادگار بنا دیا

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے 183 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

عابد علی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے 13 ویں پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عابد علی نے ون ڈے ڈیبیو پر بھی آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنائی تھی۔

عابد علی سے قبل یہ کارنامہ انگلینڈ کی خاتون بلے باز ایڈن بلیکویل انجام دے چکی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ ڈرا ہوگیا جبکہ 4 روز کھیل بارش کے باعث متاثر رہا۔

مزید خبریں :