پاکستان
Time 17 دسمبر ، 2019

مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ: 'حکومت قانونی ٹیم سے مشاورت کرکے مؤقف دے گی'

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سنگین غداری کیس کے فیصلے پر قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد اپنا مؤقف دے گی۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مجرم ٹھہراتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کہنا تھا کہ انہوں نے مشرف کی سزائے موت کا سنا ہے لیکن ابھی پوری خبر کا پتہ چلنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی قانونی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر اس فیصلے کے قانونی اور سیاسی پہلوؤں کو دیکھے گی جس کے بعد حکومتی بیانیہ سامنے لایا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل واپس آرہے ہیں جس کے بعد وہ اس کے لیگل فریم ورک کو دیکھیں گے۔

مزید خبریں :