18 دسمبر ، 2019
قطر ٹی ٹین لیگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کے نشانے پر آ گئی۔
آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر ایلکس مارشل نے بتایا کہ قطر ٹی ٹین لیگ کے دوران کرپشن کی کئی کوششوں کو ناکام کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ لیگ کے آخری لمحات میں متعدد تبدیلیاں ہوئیں جس پر آئی سی سی الرٹ ہوا۔
تاہم لیگ کے دوران مشکوک سرگرمیوں کے بعد آئی سی سی نے نئی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔