جنوبی افریقی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کیلئے راضی، مارچ میں دورے کا امکان

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے راضی ہو گئی اور جلد افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی امکان ہے۔

پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ بھی بحال ہو چکی ہے اور کرکٹ کی رونقیں بڑھانے کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

قومی ٹیم کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے دورہ آسٹریلیا کے دوران آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام سے رابطہ کر کے انہیں بھی پاکستان آنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔

وسیم خان نے بھی اپنے دورے کے حوالے سے کہا تھا کہ میرے دورے کے نتائج بہت جلد سب کے سامنے آجائیں گے۔

پاکستان اور بنگلاد دیش کے کرکٹ بورڈ کے درمیان بھی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے رابطے جاری ہیں۔

اور اب ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم نے پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ پروٹیز ٹیم مارچ کے آخر میں پاکستان آئے گی۔

مزید خبریں :