19 دسمبر ، 2019
فیصل آباد کے نوجوان اجمل کی فیس بک پر جاپانی لڑکی ’’ماٹو‘‘ سے محبت رنگ لے آئی۔
جاپانی دوشیزہ پاکستان پہنچ کر نوجوان کی شریک حیات بن گئی۔ جوڑے کی شادی جڑانوالہ میں روایتی شان و شوکت سے انجام پائی۔
جڑانوالہ کے رہاشی نوجوان اجمل کی جاپان کے شہر ٹوکیو کی رہائشی ماٹونامی لڑکی سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جس کے بعد جاپانی دوشیزہ اجمل سے ملنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
شادی کے موقع پر چاپانی دلہن کو لہنگا پہنا کر بگی پر سوار کرکے شادی ہال لایا گیا۔
شادی کے موقع پر جاپانی دلہن نے روایتی پاکستانی عروسی لباس زیب تن کیا۔
دلہن نے نکاح سے قبل اسلام بھی قبول کیا اور اس کا نیا نام فجر رکھا گیا ہے۔