21 دسمبر ، 2019
بنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین نے پاور ہاؤس پر ہی دھاوا بول دیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے قبائلیوں نے پاور ہاؤس پر دھاوابول دیا۔ پتھراؤ کیا، دروزاہ توڑ کر اندر گھنسے کی کوشش کی اور نعرہ بازی کی۔
بکاخیل اور ممند خیل قبائل نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا تو مظاہرین اشتعال میں آگئے اور پاور ہاؤس نمبر 2 پر دھاوا بول دیا۔
مظاہرین نے پاور ہاؤس پر پتھراؤ بھی کیا اور دروازہ توڑ کر اندر گھنسنے کی کوشش کی۔
کشیدہ صورتحال پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے تین دن میں سپلائی معمول پر آجانے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔