21 دسمبر ، 2019
سوات کے باصلاحیت انجینیئر گل بادشاہ نے ایک سال کی محنت کے بعد منفرد چولہا گیزر تیار کرلیا۔
سوات کےگاؤں ہزارہ میں انجینیئر نے ایسا چولہا گیزر ایجاد کرلیا جس سے بیک وقت تھوڑی سی لکڑیوں سے ہی کھانا پکایا جاسکتا ہے اور پانی بھی گرم ہوجاتا ہے۔
گیزر میں ٹھنڈے پانی کو چولہے کے گرد لگی چادر سے گزار کر گرم کیا جاتا ہے اور علاقے میں قدرتی گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو اس جدید انگھیٹی میں تھوڑی سی لکڑی جلا کر ایک ٹکٹ میں 2 مزے مل گئے ہیں جس سے سے یہ کھانا بھی پک سکتا ہے اور پانی بھی گرم ہوتا ہے۔
انجینیئر گل بادشاہ کے مطابق عام انگھیٹی میں صرف کھانا پکتا ہے لیکن اس میں ساتھ ہی گیزر چلتا ہے جس کی وارنٹی 20 سال ہے۔
انجینیئرگل بادشاہ کی اس منفرد تخلیق سے جہاں توانائی کی بچت ہو رہی ہے وہیں شہریوں کو بیک وقت چولہے اور گیزر کی سہولت بھی مل رہی ہے۔