کیا آپ نوڈلز جیسے جوتے پہننا پسند کریں گے؟

فوٹو: فائل

نوڈلز کے شوقین افراد شاید ہی ان ڈیزائنر جوتوں کو خریدنا پسند کریں جب کہ بہت سے لوگوں کا یہ ماننا بھی ہوگا کہ اس طرح کے ڈیزائنر جوتے کون خریدنا پسند کرے گا؟

جی ہاں! آج ہم آپ سے ایک ایسے ڈیزائنر جوتوں کی بات کر رہے ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

یہ جوتے ایک معروف فیشن برانڈ ’بوٹیگا وینیٹا‘ کی پری فال کلیکشن 2020کا نیا ڈیزائن ہے، جسے سوشل میڈیا پر خوب مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

ان جوتوں میں ایسا کیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین مذاق کا نشانہ بنا رہے تھے؟ اگر آپ  بھی ان جوتوں کو دیکھیں گے تو شاید آپ کا ردِ عمل بھی سوشل میڈیا صارفین کی ہی طرح ہوگا۔

معروف برانڈ کی جانب سے پیش کیے جانے والے جوتے دیکھنے میں بالکل کسی نوڈلز کی طرح لگ رہے تھے، نوڈلز پکانے سے قبل جس شکل میں ہوتے ہیں یہ جوتے ہو بہو اسی طرح لگ رہے تھے۔

۔۔۔۔۔اسکرین گریب

انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے ان ڈیزائنر جوتوں کا خوب مذاق بنایا گیا، متعدد صارفین نے جوتوں کو دیکھنے کے بعد کہا کہ انہیں بھوک لگ رہی ہے جب کہ دیگر صارفین نے ان جوتوں کو خریدنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

مزید خبریں :