Time 25 دسمبر ، 2019
پاکستان

لاہور رنگ روڈ منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی آڈٹ رپورٹ تیار

زمین کی خریداری میں 15ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں،فوٹو:دی نیوز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دور کے ایک اور بڑے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کر لی گئی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ تعمیرات و مواصلات پنجاب کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں مجموعی طور پر 59ارب 39کروڑ 94لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سول ورک، زمین کی خریداری، فنانشل مینیجمنٹ ، ٹھیکہ دینے اور دیگر مدات میں ہوا ہے۔ 

 زمین کی خریداری میں 15ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں اور زائد قیمتیں ادا کرنے کی مد میں 4ارب 36کروڑ سے زائد کی مالی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹھیکہ داروں کو بغیر تخمینہ لگائے اور پیمائشوں کا ریکارڈ نہ رکھنے پر 65کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں :