پاکستان
Time 26 دسمبر ، 2019

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو رہا کر دیا گیا

منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر جیل سے رہا کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے دو روز قبل رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی تھی جس کا تحریری فیصلہ بھی آج جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے رانا ثناء اللہ کو 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

رانا ثناء اللہ کی جانب سے مچلکے جمع ہونے کے بعد لیگی رہنما کو لاہور کی کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر دعویٰ کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جو اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔

شہریار آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں لیکن رانا ثناء اللہ کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مزید خبریں :