پاکستان
Time 27 دسمبر ، 2019

بینظیر بھٹو کے بغیر پاکستانی سیاست پہلے جیسی نہیں: شہباز شریف

محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے قابل قدر خدمات ہیں: شہباز شریف کا بینظیر بھٹو کی 12 ویں برسی پر پیغام— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن و سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 12 ویں برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ  محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے قابل قدر خدمات ہیں۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو 12 سال قبل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہوئی تھیں۔ 

بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے قابل قدر خدمات ہیں، آج پاکستانی سیاست بے نظیر بھٹو کے بغیرپہلے جیسی نہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا اپنے تعزیتی بیان میں کہنا تھاکہ بینظیر ایک بہادرخاتون تھیں، انہوں نے ایک مقصد کے لیے اپنی جان دی۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر راولپنڈی کے لیاقت میں جلسہ عام کیا گیا۔

مزید خبریں :