Time 31 دسمبر ، 2019
پاکستان

کراچی والوں کیلئے فی یونٹ بجلی مزید 4 روپے 90 پیسے مہنگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریلگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی 11 سہ ماہی درخواستوں پرفیصلہ جاری کیا جس کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پرسالانہ 106 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے بتایا کہ اس اضافے کے ساتھ کے الیکٹر ک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 17 روپے 69 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ 2016 کی جولائی تا ستمبر سہ ماہی سے شروع ہوگا، کے الیکٹرک صارفین کے لیے سہ ماہی اضافہ جنوری تا مارچ 2019 تک ہوگا تاہم نیپرا فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو سکے گا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے  ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی تھی۔

مزید خبریں :