پاکستان
Time 01 جنوری ، 2020

ثنااللہ عباسی آئی جی خیبرپختونخوا تعینات

فائل فوٹو: ثنااللہ عباسی

اسلام آباد: حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان ثنااللہ عباسی کوخیبرپختونخوا پولیس کا سربراہ مقرر کردیا۔

نوٹیفکیشن کا عکس

وفاقی حکومت نے 11 ماہ قبل تعینات کیے جانے والے آئی جی خیبرپختونخوا نعیم خان کو عہدے سے ہٹاکر انہیں او ایس ڈی بنا دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت نے گلگت بلتستان پولیس کے آئی جی کے فرائض انجام دینے والے پولیس سروس آف پاکستان کے 21 گریڈ کے افسر ثنا اللہ عباسی کو خیبرپختونخوا پولیس کا نیا آئی جی مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :