01 جنوری ، 2020
برطانوی شہزادہ ولیم نے سال نو پر اپنے دورہ چترال کی تصویر جاری کرکے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔
برطانوی شہزادہ ولیم کی دورہ چترال کی تصویر ان کی اہلیہ کیٹ مدلٹن نے کھینچی تھی، اسی تصویر کو سوشل میڈیا پر جاری کرکے شہزادہ ولیم نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زمین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں لیکن انسان اپنی توانائی اور رہنمائی سے مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ارتھ شاٹ پرائز لانچ کیا جس میں ہر سال 5 افراد کو ایوارڈ دیا جائے گا۔
شہزادہ ولیم کے مطابق 10 برسوں میں ماحولیاتی تحفظ کے 50 حل تلاش کریں گے۔ یہ ایوارڈ 2021 سے 2030 تک دنیا کے مختلف شہروں میں دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا تھا جس میں وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے ملے تھے۔
دورے کے دوران شاہی جوڑے نے شمالی علاقہ جات اور لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔