آغا علی اور حنا الطاف میں قربتیں بڑھنے لگیں

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

حنا الطاف کی سالگرہ کے موقع پر آغا علی کو اداکارہ کے ساتھ دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا دونوں ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ حنا الطاف کی سالگرہ کے موقع پر آغا علی نے انہیں خوبصورت سرپرائز دیا تھا۔

آغا علی نے اداکارہ کے گھر کو غباروں سے سجایا جب کہ انہیں تحفے اور ساتھ ہی ایک خوبصورت گلدستہ دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پرحنا الطاف کو سرپرائز دینے کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آغا علی حنا الطاف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’وہ اپنی سالگرہ منانے کے شوقین نہیں ہیں لیکن یہ تمام تر کوششیں انہوں نے حنا کے لیے کی ہیں‘۔

سالگرہ کے دن کو خاص بنانے کے لیے حنا الطاف نے گلوکار و اداکار آغا علی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حنا الطاف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے آغا علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری سالگرہ آج تک کسی نے اس طرح نہیں منائی‘۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی کو حال ہی میں جیو ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’دلِ گمشدہ‘ میں دیکھا گیا تھا اور ان کی جوڑی کو بے حد پسند بھی کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

اب سوشل میڈیا پر جہاں متعدد صارفین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا ان کے درمیان قریبی تعلقات کا آغاز ہوگیا ہے؟ وہیں چند صارفین آغا علی کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

فوٹو: فائل

خیال رہے کہ آغا علی اور اداکارہ سارا خان کے درمیان کئی سالوں سے قریبی تعلقات تھے جب کہ چند ماہ قبل ہی اداکار جوڑی نے اپنی راہیں الگ کرلیں تھیں۔

مزید خبریں :