Geo News
Geo News

Time 06 جنوری ، 2020
انٹرٹینمنٹ

’مسٹر بین‘ 66 برس کے ہوگئے

فائل فوٹو_ روون ایٹکنسن' مسٹر بین'

دنیا کو اپنی منفرد اداکاری سے ہنسانے والے ہالی وڈ کے مقبول ترین اداکار روون ایٹکنسن'مسٹر بین' آج 66 برس کے ہو گئے۔

مسٹربین کے مشہور و معروف کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ہالی وڈ اداکار روون ایٹکنسن 6 جنوری کو اپنی66 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

روون ایٹکنسن کی 66 ویں سالگرہ: ۔فوٹو: فائل

 6جنوری 1955 کو انگلش کاؤنٹی درہم میں جنم لینے والے روون نے اپنے کیرئیر کا آغازبی بی سی کے ریڈیو پروگرام'دی ایٹکنسن پیوپل 'سے کیا تھا۔

ریڈیو پروگرام سے کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو 'ناٹ دی نائن او کلاک نیوز' پیش کیا۔

روونایٹکنسن نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو 'ناٹ دی نائن او کلاک نیوز' پیش کیا۔فوٹو: فائل

1990میں انہوں نے 'دی ہیلپ لیس مسٹر بین 'کا پہلا کامیڈی شو پیش کیا جب کہ انہوں نے 'مسٹر بین' کے بہت سے سیکوئیلز بھی پیش کیے۔

روون ایٹکنسن  نے 'مسٹر بین' کے بہت سے سیکوئیلز بھی پیش کیے۔فوٹو: فائل

1997 میں مسٹر بین شو کے کردار کو لے کر ڈائریکٹر میل اسمتھ نے فلم بنائی جس کا نام ہی 'مسٹر بین 'رکھا گیا جس کے بعد 2007 میں اسی سلسلے کی دوسری فلم'مسٹر بین ہالی ڈے ' کے نام سے بنائی گئی۔

1995 اور 1997کے درمیان روون ایک مقبول ٹیلی ویڑن سیریز'دی تھن بلیو لائن 'میں بھی جلوہ گر ہوئے۔ فوٹو: فائل

1995 اور 1997کے درمیان روون ایک مقبول ٹیلی ویڑن سیریز'دی تھن بلیو لائن 'میں بھی جلوہ گر ہوئے جس میں انہوں نے ایک پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا تھا، ان ٹیلی ویژن سیریز  میں ان کی سنجیدہ اداکاری کوبھی بہت سراہا گیا۔

فوٹو: فائل

2003 میں انہوں نے جیمز بونڈ سیریز کی پیروڈی فلم ”جونی انگلش“ میں بھی کام کیا جس کا سیکوئل'جونی انگلش ری بورن'کے نام سے 7اکتوبر 2007کو ریلیز ہوا جب کہ انہوں نے فلم جونی انگلش3'میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 9نومبر 2012کو روون نے مشہور زمانہ ’مسٹربین‘ کے کردار کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا۔